پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ، بھارتی عقل ٹھکانے آگئی

پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش ، بھارتی عقل ٹھکانے آگئی

ممبئی (آئی این پی)بھارت کو عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی لاحاصل کوششوں کے بعد اب شاید ہوش آرہا ہے۔ بھارت 25 نومبر سے تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین خواتین ٹی20میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے پر راضی ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ اسے بھارت کے خلاف کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں۔ اسی طرح انواگ ٹھاکر نے بھی واضح کیا تھا کہ بھارت کو بھی ٹورنامنٹ میچز کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔اس کی روشنی میں یہ بات بالکل واضح ہے کہ دونوں ٹیمیں ایشین ٹی 20 چیمپئن شپ میں مد مقابل آئیں گی۔پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ میں ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے جہاں سے وہ براہ راست تھائی لینڈ جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی