سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں عمران خان اور ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں عمران خان اور ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر ...

وشاکا پٹنم(اے پی پی) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں عمران خان اور ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، براڈ نے بھارت کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، تینوں باؤلرز نے 362 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ براڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 18ویں باؤلر بن گئے ہیں، اب براڈ کو عمران اور ویٹوری کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید ایک وکٹ کی ضرورت ہے اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ان کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی