اے ٹی پی ٹینس ، جوکووچ اور راؤنک سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اے ٹی پی ٹینس ، جوکووچ اور راؤنک سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لندن (آئی این پی ) اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ میں ہونے والے مقابلوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور کینیڈا کیمیلوس راؤنِک نے اپنے اپنے میچزجیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نوواک جوکوچ کا مقابلہ بیلجیم کے ڈیوڈ گوفِن کیساتھ ہوا۔ سربین ٹینس پلیئر نے ایونٹ میں اپنی شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے حریف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ انہوں نے چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ ایونٹ میں ہونے والے ایک اور کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ڈومینیک تھائم کا ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا۔ انہیں کینیڈا کے میلوس راؤنِک نے دلچسپ کھیل کے بعد شکست دی،کینیڈین کھلاڑی کو میچ میں سات چھ اور چھ تین فتح ملی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی