فالکن کلب ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کریگی: عرفان نیازی

فالکن کلب ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کریگی: عرفان نیازی

اسلام آباد(اے پی پی) فالکن فٹ بال کلب اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرے گی۔ قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر اور فالکن فٹ بال کلب کے صدر محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ لیگ کی تیاری کے سلسلہ میں فیڈرل کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور کھلاڑیوں کو کوچ عبدالوحید تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگی۔ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی