مصباح الحق 50 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے ملکی اور تیسرے ایشین کپتان بن گئے

مصباح الحق 50 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے ملکی اور تیسرے ایشین کپتان بن گئے
 مصباح الحق 50 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے ملکی اور تیسرے ایشین کپتان بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور ایشیا کے تیسرے کپتان بن گئے، مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی گنگولی کا بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گنگولی نے 49 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رکھی تھی۔ مصباح الحق نے 2010ء میں مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کا چیلنج قبول کیا تھا، انہوں نے فرنٹ سے ٹیم کو لیڈ کیا اور اسے 24 فتوحات دلوائیں، مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ واضح رہے کہ مصباح الحق کو بطور کپتان زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے پاکستانی پلیئر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ایشیائی ممالک میں بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز مہندرا سنگھ دھونی کے پاس ہے جنہوں نے 60 میچز کھیل رکھے ہیں، سری لنکا کے ارجونا رانا ٹونگا 56 میچز کھیل کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔