کولن ڈی گرینڈ ہوم کا شاندار آغاز،اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ابتدائی میچ میں 6 شکار کئے

کولن ڈی گرینڈ ہوم کا شاندار آغاز،اپنے ٹیسٹ کیریئر کے ابتدائی میچ میں 6 شکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ کھائی کی۔ جمعہ کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کولن ڈی گرینڈ ہوم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور میچ میں انتہائی عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہ انکے کیریئر کی بہترین باؤلنگ ہے، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 15.5 اوورز کرائے جن میں پانچ میڈن تھے اور 41 رنز کے عوض 6 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ انہوں نے اظہرعلی، بابر اعظم، یونس خان، اسد شفیق، سہیل خان اور راحت علی کو آؤٹ کیا۔