محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے ،ڈومیسٹک میچ میں حصہ لیں گے

محمد حفیظ وطن واپس پہنچ گئے ،ڈومیسٹک میچ میں حصہ لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے بعد برسبین سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ محمد حفیظ (آج) ہفتہ سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیں گے۔محمد حفیظ کے غیر قانونی بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ گزشتہ روز برسبین ہوا۔ ٹیسٹ کے فوری بعد محمد حفیظ پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کا کوئی میچ مس نہیں کرنا چاہتے اس لیے ٹیسٹ کے فوری کراچی پہنچ گیا ہوں۔ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ(آج)ہفتہ سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلے میں حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ ٹیسٹ کلیئر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔