مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 8دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا ، جرمنی ٹائٹل کا دفاع کریگا

مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 8دسمبر سے بھارت میں شروع ہوگا ، جرمنی ٹائٹل کا دفاع ...

نئی دہلی(آئی این پی) گیارہواں مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 8 سے 18 دسمبر تک بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستانی ٹیم 9 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 11 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا اور کوریا، گروپ بی میں پاکستان، ہالینڈ، بیلجیئم اور مصر، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن جرمنی، جاپان، نیوزی لینڈ اور سپین جبکہ گروپ ڈی میں کینیڈا، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، پاکستانی ٹیم 9 دسمبر کو ابتدائی میچ میں ہالینڈ کے مدمقابل ہو گی، گرین شرٹس دوسرا میچ 11 دسمبر کو مصر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی،12 دسمبر تک گروپ میچز کھیلے جائیں گے، 13 دسمبر کو آرام کا دن ہو گا جس کے بعد 14 دسمبر سے کلاسیفکیشن میچز شروع ہوں گے، میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی