اے ڈویژن فٹبال لیگ، 21رکنی سی ڈی اے ٹیم کا اعلان

اے ڈویژن فٹبال لیگ، 21رکنی سی ڈی اے ٹیم کا اعلان

اسلام آباد(اے پی پی) 21رکنی سی ڈی اے فٹ بال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ یہ ٹیم اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں شرکت کرے گی۔ سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری شہزاد یاسین نے 21 رکنی سی ڈی اے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رانا سلطان محمود کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، کھلاڑیوں میں مدثر شاہ، سعاد شمیم، اظہر علی، محمد آصف، جواد خان، سہیل محمود، محمد عرفان، محمد ریاض، نعمان احمد، شمنون ، احمدرضا، مشتاق احمد، بلال صدیق، محمد ارشاد، قاسم بلال، محمد ایمان، مظہر اقبال، مظہر حسین، سیف الرحمن، طارق خان اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ (آج) ہفتہ سے شروع ہوگی۔ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔ سی ڈی اے اپنا پہلا میچ (کل) اتوار کو قائداعظم کے خلاف ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی