ڈویژن فٹبال لیگ کے چار میچزآج کھیلے جائیں گے

ڈویژن فٹبال لیگ کے چار میچزآج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے چار میچز(آج) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پہلا میچ پاک سپورٹنگ کلب اور غوری کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرے میچ میں ایور گرین کا مقابلہ ینگسسٹر سے ہوگا جبکہ ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ جی ایٹ فورمیں پہلا میچ رمنا کلب اور القائم کلب کے درمیان کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ فیڈرل کلب اور پونا کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی