ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری

ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور وقت کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی سپیشل ٹیمیں شہر بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات کو چیک کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے جنوری2016ء سے لیکر اکتوبر 2016ء تک شہر کے تمام ٹاؤنز میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران شادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک50افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ14شادی ہالز کو سیل بھی کیا گیا۔