پانامہ چوروں کی سیاست سپریم کورٹ میں دفن ہو گی،اعجاز چودھری

پانامہ چوروں کی سیاست سپریم کورٹ میں دفن ہو گی،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پانامہ چوروں کی سیاست سپریم کورٹ میں دفن ہو گی ،شریف فیملی قطری شہزادے کی آڑ میں اپنے آپ کو احتساب سے نہیں بچا سکتی ، نواز شریف اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں نواز شریف نے قطری شہزادے کو پاکستان میں میگا پراجیکٹ دیے ہیں۔

ِ قطری شہزادے کی طوطا مینا کی کہانی سے نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہے وفاقی وزراء ٹولے کا کام کرپشن کا دفاع کرنا نہیں لیکن وہ صبح و شام نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کرنے میں لگے ہوئے ہیں خواجہ سعد رفیق اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی سلامتی اور خود مختاری داؤ پر لگا دی ہے انہیں صر ف اپنی کرسی عزیز ہے بھارت بارڈر اور سمندرکی شدید خلاف ورزیاں کر رہا ہے حکمران اس سنگین مسئلے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے بھارت جارحیت سے باز رہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1