پی ٹی آئی نواز شریف کی تلاشی میں کامیاب ہو چکی ہے،نبیلہ حاکم علی

پی ٹی آئی نواز شریف کی تلاشی میں کامیاب ہو چکی ہے،نبیلہ حاکم علی

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے پی ٹی آئی نواز شریف کی تلاشی میں کامیاب ہو چکی ہے۔پاکستان کا بچہ بچہ جان چکا ہے شریف فیملی چور ہے۔تحریک انصاف اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔نئے درباری بھی جلد پرویز رشید کی طرح ناکام ہو نگے۔پوری (ن )لیگ نواز شریف کا دفاع کرنے میں مصروف ہے یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہو سکے ۔

جب تک پاکستان کے امیروں کا احتساب نہیں ہو گا ملک کا نظام درست نہیں ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شریف فیملی ہر بار سپریم کورٹ میں نیا جھوٹ بولتی ہے ۔جھوٹ کے سہارے اقتدار چلانے والے سیاستدان ملک و قوم سے کیسے مخلص ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ترکی کے صدر کو نواز شریف نے سبز باغ دکھائے ہیں ۔چند لوگوں کو خوش کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے پورا شہر بند کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1