داتا گنج بخشؒ رشدو ہدایت کا سر چشمہ ہیں،سرفراز خان

داتا گنج بخشؒ رشدو ہدایت کا سر چشمہ ہیں،سرفراز خان

لاہور(جنرل رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی ٹاؤن شپ کے میڈیا ایڈوائزر و سماجی رہنما محمد سرفراز خان نے ٹاؤن شپ میں گنج بخشؒ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داتا گنج بخشؒ رشدو ہدایت کا سر چشمہ ہیں، بر صغیر پاک و ہند میں تاریکیوں میں ڈوبی ہوئی مخلوق خدا کو نور ہدایت سے نوازا ، محمد سرفراز خان نے کہا کہ گنج بخشؒ نے دین اسلام کی ترویج و اشاعت میں جو بے کراں خدمات سر انجام دیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں، آپ نے دین اسلام کی آبیاری کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی،آپ دین اسلام کے ماتھے کا حسین و جمیل جھومر ہیں ، داتا گنج بخشؒ سنت رسولﷺ کا پیکر تھے، آپ کا مزار اقدس آج بھی نور تجلیات کا مرکز ہے، محمد سرفراز خان نے کہا کہ ہمیں آج اس بات کا عہد کرنا ہو گا کہ ہم داتا گنج بخشؒ کی روشن تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1