اوقافکے ساتھ منسلک وکلاء کی میٹنگ مختلف حکم امتناعی جلد خارج کرانے پر غور

اوقافکے ساتھ منسلک وکلاء کی میٹنگ مختلف حکم امتناعی جلد خارج کرانے پر غور

لاہور(خبر نگار خصوصی)اوقاف آرگنائزیشن کے زیر التواء مقدمات کے سلسلہ میں سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ومذہبی امور پنجاب نوازش علی کی زیرصدارت اوقاف آرگنائزیشن کے پینل پر موجود وکلاء کے ساتھ اوقاف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اجلاس ہوا، جس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاہد لالی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف شمیم آصف ،اور لیگل ایڈوائز اوقاف نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اوقاف آرگنائزیشن کے مقدمات کی بریفنگ دیتے ہوئے فیصلہ ہوا کہ عدالتوں کی طرف سے اوقاف آرگنائزیشن کے خلاف جن مقدمات کا حکم امتناعی جاری ہوا ہے ، اس کو جلد از جلد خارج کروانے کو کوشش کی جائے ۔ وکلاء نے اپنی فیسز میں اضافہ کی تجویز دی جس کو سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پذیرائی دیتے ہوئے دوبارہ جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1