البیراک ویسٹ مینجمنٹ کاسکول آگاہی پروگرام کامیابی سے جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کاسکول آگاہی پروگرام کامیابی سے جاری

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام سکول آگاہی پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت منتخب سکولوں میں ہفتہ وار تقریری و آرٹ مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی مہم کے تحت جمعہ کے روز سنٹرل ماڈل سکول، لوئر مال کے طلباء کے مابین ’’ہر جگہ ہم سمجھیں اپنا گھر‘‘ کے عنوان کے تحت تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ نے تقریری مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جبکہ آرٹ کی مدد سے صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے چارٹ پیپرز بھی تیارکیے۔ البیراک کی جانب سے سینئر منیجر آپپریشنز مسعود دیویجی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور طلباء کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔ سکول پرنسپل عبدالحق اور ہیڈ ماسٹر محمد شریف چشتی کے علاوہ انچارج بزمِ ادب شہادت حسین بھی موجود تھے۔ مقابلے کے اختتام میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1