کامیابی کیلئے اسوہ حسنہﷺ پرعمل پیراہونا ہو گا،راغب نعیمی
لاہور(خبر نگار خصوصی)معروف مذہبی اسکالرو ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دنیاو آخرت کے فلاح وحقیقی کامیابی نبی کریمﷺکے اسوۂ حسنہ کی کامل پیروی میں مضمرہے۔ قرب الٰہی کاحصول اور اورانسانیت کی خدمت وفلاح انسانی زندگی کامقصدہوناچاہیے۔امت افراط وتفریظ کاشکارہے،مسائل کے حل اورروشن مستقبل کیلئے مسلم قوم خالق حقیقی سے اپناتعلق مضبوط بنائے ۔
حضور داتا گنج بخش ؒ نے کی تبلیغ پر لاکھوں افراد سے دعوت اسلام کوقبول کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں بحیثیت مسلمان اللہ تعالی کی اطاعت اس طرح کی جائے کہ ذرا برابر بھی نافرمانی نہ ہو، ہر سانس کے ساتھ اپنے خالق و مالک کو یاد کیا جائے، ہر حال میں اس کا شکر ادا کیا جائے اور نہ شکری نہ کی جائے۔تقویٰ اللہ رب العزت کی دوستی، قرب و محبت کا ذریعہ ہے۔تقویٰ قیمتی سرمایہ ہے جس کے ذریعے علم، روحانی ترقی، کامرانیاں اور قرب الٰہی کا حصول آسان ہوجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ متقی، پرہیزگار اور اعمال صالحہ کرنے والوں کے ساتھ ہے۔