بھارتی عزائم خطے کا امن تباہ کرنے کے مترادفہیں،میاں ا یوب

بھارتی عزائم خطے کا امن تباہ کرنے کے مترادفہیں،میاں ا یوب

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کا امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں بھارت کی مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان کی خاموشی پرایک لمحہ فکریہ ہے اگر آج پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ ہوتا تو اس ایشو کو عالمی دنیا میں اٹھاتا لیکن نواز لیگ کو وزیر خارجہ لگانے کا خیال ہی نہیں ہے اور ان کی ساری توجہ پانامہ لیکس کے فراڈ کو چھپانے کی طرف لگی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کو اُتارنے کے لیے قوم متحد ہے حکمران بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر اس معاملے کو واضح انداز میں اُٹھائیں اور اقوام متحد ہ کو باور کروائیں کہ اگربھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو خطے کا امن تباہ ہونے کے ساتھ بھارت بھی روس کی طرح ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1