مسلم لیگ (ن) ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے رضا کار رسپانس فورس تشکیل دیگی

مسلم لیگ (ن) ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے رضا کار رسپانس فورس تشکیل دیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کا ایک اہم اجلاس ،کسی بھی ناگہانی(حادثاتی) صورتحال سے نمٹنے کیلئے 300 افراد کو ریسکیو کی تربیت دینے کا فیصلہ،اس حوالے سے 5نکاتی پراجیکٹ کا افتتاح 5دسمبر کووزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کریں گے۔ مسلم لیگ(ن) لاہور کا ایک اہم اجلاس رکن اسمبلی شائستہ پرویز ملک کی صدارت میں مرکزی دفتر لاہور میں ہوا، اجلاس میں شائستہ پرویز ملک کی سربراہی میں5رکن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں کنول لیاقت ،سعدیہ تیمور،حافظ عمیر شاہ،شیراز بشیر سمیت دیگر بھی شامل تھے ۔ اجلاس میں لاہور میں کسی بھی ناگہانی(ہنگامی) صورتحال سے نمٹنے کے لئے رضا کار تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں لاہورکے تمام صوبائی حلقوں سے پہلے مرحلے میں تقریباْ300مردو خواتین پر مشتمل’’ رضا کاررسپانس فورس‘‘کو ایمرجنسی سروس (ہنگامی صورتحال)کے لئے تربیت دی جائے گی،ٹریننگ 1122کے اہلکار دیں گے یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہوگااس کے بعد اس کا دائرہ کار پنجاب کی سطح تک بڑھا یا جائے گااس پراجیکٹ کا افتتاح 5دسمبر 2016ء کووزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کریں گے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئیے بتایا کہ تمام افراد کو ریسکیو کی باقاعدہ تربیت دی جائے گی،اسناد اور کارڈ بھی انہیں جاری کئے جائیں گے،انہوں نے مزید بتایا کہ اس پراجیکٹ میں 5نکات صافپینے کا پانی،صحت، کلین اور گرین لاہور،کچن گارڈننگ، ری سائیکلنگ اور زندگی کے تحفظ شامل ہیں،ان سب کے بارے میں آگاہی دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ 15لاکھ افراد سالانہ مختلف حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ان میں زیادہ تر کم عمری کی ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں اور اس پائلٹ پراجیکٹ کا مقصد بھی زندگی کا تحفظ اور آگاہی ہے۔