اسلحہ بردار سیاست ریاست کیلئے زہرقاتل ہے،چودھری الطافشاہد
لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ اسلحہ بردار سیاست ریاست کیلئے زہرقاتل ہے ۔بندوق اوربارود کے زورپرشہریوں کویرغمال بنانے والے جمہوریت پربوجھ ہیں۔ڈیل کی سیاست جمہوریت کوڈی ریل کرسکتی ہے۔حکمرانوں نے ڈیل اورڈھیل کے بدلے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کوایک ایک کرکے چھوڑدیا۔
حکومت اورمافیاممبرز کے درمیان ڈیل ہونے سے ان پر قانون کی گرفت اس قدرڈھیلی کیوں پڑجاتی ہے۔کمزورحکومت نے قومی مجرموں کے ساتھ سازبازکرلی،قانون کی کوئی وقعت نہیں وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ سینکڑوں انسانوں کوزندہ آگ میں جھونک دیا گیا مگر ان کے ورثاابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔ معمولی چورقیدمیں ہیں جبکہ پیشہ ور ڈاکو اورقاتل آزادہوگئے ۔