حکومت وسائل پر انحصار کرنے کا وعدہ پورا نہ کر سکی،میاں کامران سیف
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ق کے راہنما میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ موجود حکمرانوں نے کشکول گدائی اٹھانے کی نجائے اپنے وسائل پر انحصار کرنے کا قوم سے وعدہ کیا تھا لیکن آج تک کسی بھی وعدے پر بھی عمل درآمد حاصل نہیں ہو سکا، حکومت ملک کی آزادی خود مختاری اور نظریاتی تشخص کو مجروح کرکے قرضوں کے حصول اور امداد حاصل کرنے کیے ہر ذلت اور رسوئی برداشت کرنے پر آمادہ ہے۔
ا
نہوں نے کہاآ قتصادی ،معاشی،ضنعتی، تجارتی تعلیمی اور صحت کی پالیسیوں پر آئی ٓیم الیف اور ورلڈ بینک سے ڈکٹیشن لی جاتی ہے،ملک میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت بدامنی ڈکیتی قتل وغارت گری اور لاقانونیت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔،میاں کامران سیف نے کہا کہ بھارت پاکستان کی سلامتی کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے ۔