شیڈول جاری نہ ہوسکا ، کوآپریٹو سوسائٹیوں میں انتخابی عمل رک گیا

شیڈول جاری نہ ہوسکا ، کوآپریٹو سوسائٹیوں میں انتخابی عمل رک گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے)محکمہ امداد باہمی کی عدم توجہ اور نااہلی،بیشتر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے الیکشن کا شیڈول تک جاری نہ کیا جاسکا ،سال 2013میں ہونے والے الیکشن کی معیاد مکمل ہونے کے باوجود بھی 20سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے الیکشن نہیں کروائے گئے ‘ کوآپریٹو افسرا ن و ملازمین کی ملی بھگت کے باعث سوسائٹی کے عہدیداران بدستور اپنی سیٹوں پر براجمان، کوآپریٹو سائٹیز کی فلاح کے لئے الیکشن میں تاخیری حربے استعمال کرنے والی سوسائٹیوں کے رہائشیوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر امداد باہمی ،سیکرٹری کوآپریٹو و رجسٹرار پنجاب سے کے لئے جلد از جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں جتنی بھی کوآپریٹو سوسائٹیز میں الیکشن نہ کروائے گئے ہیں یا جن کا الیکشن شیڈول جاری نہ کیا جاسکا اس میں بذات خود کوآپریٹو افسران کے ذاتی مفادات وابستہ ہیں ۔ ڈی او سی کا کہنا ہے کہ روزنامہ پاکستان کی نشاندہی پر کارروائی ہو گی