فیروزپور روڈ پر ٹریفک جام معمول کاروبار متاثر ، تاجر سراپا احتجاج

فیروزپور روڈ پر ٹریفک جام معمول کاروبار متاثر ، تاجر سراپا احتجاج

لاہور (رپورٹ اقبال بھٹی تصاویرندیم احمد)ہر وقت ٹریفک جام رہنے سے فیروز پور روڈ پرکاروبار تباہ ہو گیا ،ٹریفک کے جام رہنے سے کوئی گاہک نہیں آتا ،اچھرہ سے لے کر مسلم ٹاؤن موڑ تک دونوں طراف پورا دن ٹریفک بلاک رہتی ہے ،تاجروں نے اس حصہ پر بڑی گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ،صرف موٹر سائیکل اور کاروں کے لئے مخصوص کر دیا جائے روزنامہ پاکستان کے سروے میں تاجر پھٹ پڑے ،تفصیلات کے مطابق جب سے کینال اوور ہیڈبنایا گیا ہے تب سے مسلم ٹاؤن موڑ سے لے کر اچھرہ تک دونوں اطراف چوڑائی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والی ٹریفک بے حد متاثر ہو تی ہے ،ٹریفک کا لوڈ زیادہ ہونے اور سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے راستہ بلاک ہو جا تا ہے ،او ر اس کے علاوہ اوور ہیڈ کے نیچے اس حصہ پر یو ٹرن بھی بنائے گئے ہیں،جو ٹریفک کے بلاک ہونے کا سبب بنتے ہیں ، روز نامہ پاکستان سے فیروز پور روڈ کے تاجروں نے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب سے اوور ہیڈ بنایا گیا ہے اس دن سے ہمارا کاروبار ختم ہو کر رہ گیا ہے ان کا کہنا تھاکہ جس سڑک پر ہر وقت ٹریفک بند رہے گی اس پر کوئی گاہک کیسے آئے گا اس کا ایک ہی حل ہے کہ اس حصہ پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے صرف کاروں اور موٹر سائیکل کے گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے ،تا کہ ہم لوگ بھی اپنا کاروبا کر سکیں۔تاجروں نے یہ بھی تجویز دی کہ حکومت تاجروں کو پارکنگ پلازہ بنا کر دے،تا کہ مارکیٹوں میں آنے جانے والے اپنی گاڑیاں پارکنگ پلازے میں کھڑی کر سکیں

مزید : میٹروپولیٹن 1