عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،میاں عرفان

عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،میاں عرفان

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ہر اہلکا ر اور افسر کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ کردیا گیا ،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں۔

،شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے اور ہر محکمہ کو جدید خطوط پر کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ،یہ محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنارہے ہیں ،پنجاب میں عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) اپنے منشور پر عمل کررہی ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں اور عوام نے مسلم لیگ (ن )کے حق میں فیصلہ دیا ہے ،دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا ،تحریک انصاف کے جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے تمام اقدامات ناکام ہوئے اور عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا،عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کررہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1