پانامہ لیکس کیس ،آنے والے دنوں میں مزید حقائق بے نقاب ہونگے،زمان نصیب

پانامہ لیکس کیس ،آنے والے دنوں میں مزید حقائق بے نقاب ہونگے،زمان نصیب
 پانامہ لیکس کیس ،آنے والے دنوں میں مزید حقائق بے نقاب ہونگے،زمان نصیب

  

لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہکہ قطر کے شہزادے کی انٹری کے بعد عجب کرپشن کی غضب کہانی کو’’طوطا کہانی‘‘ بنا دیا گیا ہے جس میں نواز شریف ، ان کے بچوں اور ترجمانوں میں سے کسی کا بیان بھی ایک دوسرے سے نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ اب تو تھانہ کا ایک ایس ایچ او بھی حقیقت سامنے لا سکتا ہے اب یہ بھی سوالیہ نشان ہے کہ قطر کی کہانی میں شامل شہزادے کا ایل این جی کے ٹھیکے میں کیا کردا ر ہے اور اس سارے معاملے میں سیف الرحمان کہاں تک ملوث ہیں؟ ملک زمان نصیب نے کہا کہ جاتی عمرہ سے شروع ہو کر قطر تک پہنچنے والی کرپشن کہانی میں زمین آسمان کا تضا د ہے ایک سچ چھپانے کیلئے سو جھوٹ بولنے کی روایت درست ثابت ہو رہی ہے آنے والے دنوں میں مزید حقائق بے نقاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی اور دبئی کے بعد اب پانامہ لیکس میں قطر کے شہزادے شامل ہوگئے ہیں ابھی اوباما اور پیوٹن کی شرکت کے امکانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کرپٹ لوگ کرپشن کے معاملے پر ہر وہ جھوٹ عدالت میں پیش کرینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1