غیر ملکی سرمایہ کاری میں48فیصد کمی ہونا تشویش ناک ہے،نوشین حامد

غیر ملکی سرمایہ کاری میں48فیصد کمی ہونا تشویش ناک ہے،نوشین حامد

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں48فیصد کمی ہونا تشویش ناک ہے ،غیر ملکی سرمایہ کار حکمرانوں پر اعتبار نہیں کررہے ، حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے معیشت کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے،ملکی معاشی حالت روز بہ روز خراب ہورہی ہے ، حکمرانوں کے لئے یہ ہی بہتر ہے کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں۔عوام نے حکمرانوں کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے ۔

کرپشن مافیا کے خلاف ہر محاذ پر لڑیں گے، اس ملک سے کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائیں گے،ہر کرپشن مافیا سے ہماری جنگ کا مقصد میں ایماندار قیادت لانا ہے ،ایسی قیادت جو عوام کا درد محسوس کرسکے، ملک بھر میں کئے جانے والے سروے حکمرانوں کی مقبولیت میں نمایاں کمی ظاہر کررہے ہیں اس لئے بہتر یہ ہے کہ حکمران خود کو اقتدارسے الگ کرلیں، عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا، کرپٹ حکمران بیرون ملک پاکستان کے موقف جرات مندانہ انداز میں پیش نہیں کرسکتے ، تین سالوں میں حکمرانوں نے کسی ایک معاملہ پر بھی پاکستان کا موقف جرت مندانہ انداز میں پیش نہیں کیا ،دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پوری قوت سے نہیں اٹھایا گیا، کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کے لئے ہے ،ہماری اس مہم سے عوام میں شعور پیداہو اہے اور اب رائے ونڈ میں جلسہ کریں گے ،

مزید : میٹروپولیٹن 1