ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار،اسلحہ سمیت مال مسروقہ برآمد
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مزنگ پولیس نے طاہر عرف حیدر چوروڈکیت گینگ کے دوکارندے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2 موٹر سائیکل ،3موبائل فون،2 پستول اور 7گولیاں برآمدکر لیں۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او مزنگ پاشا عمران نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ منصوبہ بندی کر کے واردات کی نیت سے میانی صاحب قبرستان کے قریب بیٹھے ہوئے طاہر عرف حیدرچور وڈکیت گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ملزمان میں طاہر علی عرف حیدر اور جاویدشامل ہیں ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے جن سے مزید برآمد گی اور انکشافات کی توقع ہے ۔
ایس پی سول لائنز علی رضا نے طاہر عرف حیدرچور و ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ اومزنگ پاشا عمران اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔