پولیس کا چھاپہ ، نکاچور گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان گرفتار

پولیس کا چھاپہ ، نکاچور گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان گرفتار

لا ہور (اپنے کر ائم رپورٹرسے) تھانہ راوی روڈ پولیس نے چھاپہ مار کرمبشر بٹ عر ف نکا چو ر گینگ کے3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں کی نقدی،3موٹر سائیکل،6مو با ئل فو نز ،2پسٹلز اور گولیاں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حید ر اشر ف کی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی سٹی محمد نو یدنے ڈی ایس پی شفیق آ با د سر کل اعجا ز ڈھلو ں کی سربراہی میں ایس ایچ اوراوی روڈ عا صم رفیع و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ٹیم نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے خصوصی پولیس ٹیم کے بند روڈ کے علاقہ میں چھاپہ مار کرچو ری کی متعدد وارداتوں میں ملوث مبشر بٹ عر ف نکا چو ر گینگ کے3ملزمان سرغنہ مبشر عر ف نکابٹ،آ صف سلا مت اور مشتا ق عر ف اشفا ق کو گرفتار کرلیا ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سٹی ڈویژن میں 10وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالہ کر دیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے۔

مزید : علاقائی