ایس پی کے سخت رویہ پرکانسٹیبل کا احتجاج،وردی فروخت پر لگا دی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پریس کلب کے باہر کانسٹیبل ایس پی سول لائن کے سخت رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر احتجاج کرنے پر مجبور ،وردی برائے فروخت کا پلے کارڈاٹھا کر سڑک کے درمیان میں بیٹھ گیا ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ مزنگ میں تعینات کانسٹیبل ارشد نے گذشتہ روز ہاتھ میں کتبہ اٹھائے پولیس وردی برائے فروخت ہے اور پریس کلب کے سامنے عین سڑک کے درمیان بیٹھ گیا اور موقف اختیار کیا کہ کئی کئی روز گھر نہیں جاتے اور اس پر بھی ایس پی سول لائن علی رضا کی جانب سے جھاڑیں سننے کو ملتی ہیں، اس سے بہتر ہے کہ نوکری چھوڑ کر اپنی وردی کو فروخت کرکے کوئی اور کام کیا جائے ۔
س حوالے سے ایس پی سول لائن کا موقف ہے کہ انہوں نے گذشتہ روز وی وی آئی پیز ڈیوٹی ہونے پر اہلکاروں کی جانب سے ہونے والی غفلت پر محکمانہ کارروائی کی گئی ہے کسی بھی اہلکار کو نہ تو گالیاں دی گئی ہیں اور نہ ہی سخت گیر رویہ اپنایا گیا ۔