لا ہور، مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی ہوگئے
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے نواب پورہ میں 40سالہ موٹرسائیکل سوار پرویز جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار محسن نے بے قابو ہو کر اس کی موٹرسائیکل میں مار دی جس کے باعث پرویز موٹرسائیکل سمیت نہر میں گر گیا جبکہ محسن بھی موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ ایدھی کے عملے نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں پہنچا دیا جہاں پرویز جانبر نہ ہو سکا ۔ محسن کی حالت ہسپتال میں نازک بیان کی جا رہی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔دریں اثناء مال روڈ پر تیز رفتار پک اپ نے ٹکر مار کر موٹرسائیکل سوار دو افراد منیب اور احمد کو زخمی کر دیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔