ہنجروال، گھریلو حالات سے تنگ 30 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

ہنجروال، گھریلو حالات سے تنگ 30 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی

لاہور(وقائع نگار) ہنجروال میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 30 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں 30 سالہ نوجوان عنایت علی نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی، اسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال میں لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ہنجروال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : علاقائی