تین سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش کر نے والاملزم گرفتا رکرلیاگیا

تین سالہ بچی سے بد اخلاقی کی کوشش کر نے والاملزم گرفتا رکرلیاگیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں چند روز قبل ساڑھے تین سالہ بچی کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا نے کی کوشش کر نے والے سبزی فروش کو پو لیس نے ایس پی صدر انویسٹی گیشن عا طف کی ہدا یت پر اوکا ڑ ہ سے گرفتا ر کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق مصطفی ٹاؤن کے علاقہ کرا مت کا لو نی میں گزشتہ ہفتہ د ر ند ہ صفت ملزم امین جو مقامی علاقہ میں سبزی فروش تھا ۔ جس نے محنت کش محمد زما ن کی ساڑھے تین سالہ بیٹی (ز) کو گھر میں اکیلا پا کر بد اخلا قی کانشانہ بنا ننے کی کو شش کی ، بچی کی چیخ وپکا رپر اہل علاقہ اکھٹے ہو گئے جس پر ملزم امین موقع سے فرا ر ہو گیا ۔ پو لیس نے بچی کے ساتھ بد اخلاقی کا مقد مہ نمبر 468\16تھا نہ مصطفی ٹاؤن میں (ز) کے والد کی مد عیت میں در ج کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن عا طف نذ یر نے انچا ر ج نویسٹی گیشن مصطفی ٹاؤن سب انسپکٹر محمد عنا یت سمیت 6پو لیس اہلکا روں پر ٹیم تشکیل دی جس نے ایک ہفتہ میں پھلروان حجر ہ شاہ مقیم ضلع اوکا ڑہ سے ملزم کو موبائل لو کیشن سے گرفتا ر کر لیا ۔ پو لیس کے مطا بق ملزم نے دوران تفتیش جر م کااعترا ف کرلیا ہے جبکہ ملزم کا میڈ ئیکل اور ڈ ی این اے ٹیسٹ بھی کرو ایا جا ئے گا ۔

مزید : علاقائی