پنجاب :656ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق 564شدید زخمی ہوگئے

پنجاب :656ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق 564شدید زخمی ہوگئے

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز656ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں564افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ194افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 296 ڈرائیور،16کم عمرڈرائیور ،366مسافراور102پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ131ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 112متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد67حادثات میں78متاثرین کے ساتھ دوسرے اورساہیوال34 حادثات میں51متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل764متاثرین میں623مرد اور141خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں539موٹر سائیکلز،94 آٹو رکشے،54 موٹر کاریں42مسافربسیں،29ٹرک اور80 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی