ترک صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے بہترین فرائض انجام دینے پر پولیس افسران کو ڈی آئی جی کی شاباش

ترک صدر کی آمد پر سیکیورٹی کے بہترین فرائض انجام دینے پر پولیس افسران کو ڈی ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ترک صدر کی لاہور آمد کے موقع پر لاہور پولیس کے تمام افسران وجوانوں نے بہترین سکیورٹی فرائض سرانجام دیئے جو قابلِ ستائش ہیں۔ جس طرح رائیونڈ تبلیغی اجتماع اور ترک صدر کی آمد پر لاہور پولیس کے شیر جوانوں نے مثالی کردار ادا کیا اُمید ہے کہ آئندہ بھی جانفشانی اور فرض شناسی سے خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے ترک صدر کی لاہور آمد کے موقع پر بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر لاہور پولیس کے تمام افسران وجوانوں کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی