سندر ، تیز رفتار ٹرک نے 3موٹر سائیکل سواروں کو روندڈالا ، 2جاں بحق

سندر ، تیز رفتار ٹرک نے 3موٹر سائیکل سواروں کو روندڈالا ، 2جاں بحق

 مانگا منڈی/ لاہور(نمائندہ خصوصی/ اپنے کرائم رپورٹر سے) سندر کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار2 نوجوان ٹرک ڈرائیور کی غفلت سے جاں بحق ،ایک شدید زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے تالاب سرائے کے رہائشی تین نوجوان 26 سالہ عبدالرحمن،23 سالہ وسیم احمد اور نوید احمد لاہور چوہنگ سے واپس گھر کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران آگے جانے والے ٹرک کے ڈرائیور نے بریک لگا دی جس کے باعث پیچھے سے آنے والا موٹر سائیکل سوار اس اچانک ردعمل پر فوری نہ رک سکا اور موٹر سائیکل ٹرک کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے باعث عبدالرحمن اور وسیم احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ نوید احمد گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے تھانہ سندر کے اہلکاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے طبی امداد کے لئے فوری طور پر لاہور منتقل کر دیا ۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ایکسیڈنٹ کے باعث ٹریفک ایک گھنٹہ تک جام رہی ۔اس دوران پولیس لاشوں کو تھانہ میں لے آئی ۔حادثہ رات 8 بجے کے قریب پیش آیا۔

مزید : علاقائی