ہنجر وال پولیس کا کریک ڈاؤن، 2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا
لا ہور (اپنے کر ائم رپورٹرسے) ہنجر وال پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہز ار وں روپے ما لیت کی پتنگیں، اور ڈور کی چر خیا ں قبضہ میں کر لیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کوجرائم پیشہ عناصر کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی صد ر رضوا ن گوندل نے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اورجرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ۔ ایس ایچ اوہنجر وال ملک راحیل امجد نے نیا ز بیگ کے علا قہ میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنیوالے معروف پتنگ ساز علی رضااور سا جد کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے سینکڑ وں پتنگیں اور درجنو ں ڈور کی چر خیا ں برآمد کر لیں۔