چیف ٹریفک آفیسر نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا

چیف ٹریفک آفیسر نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان کردیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ ناصر سعید کی دعوت پر سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے نسبت روڈ کیمرہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور تاجروں کے مسائل سنے۔ایس پی ٹریفک سردارآصف سمیت دیگر پولیس افسران بھی چیف ٹریفک آفیسر کے ہمراہ تھے۔صدر مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور ناصر سعید کے آفس میں طیب حفیظ چیمہ نے تاجروں کے مسائل سنے۔ناصر سعید نے کہا کہ نسبت روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، برانڈرتھ روڈ اور مال روڈ سمیت مختلف مارکیٹوں میں تجاوزات کے باعث بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آرہا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے تاجروں کے ہمراہ کیمرہ مارکیٹ نسبت روڈ کا دورہ کیا اور تجاوزات، ٹریفک جام کے مسائل کا جائزہ لیا۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے فوری بعد مارکیٹوں میں گرینڈ آپریشن ہوگا اور تجاوزات قائم کرانے میں ملوث عناصرکے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید :

علاقائی -