صوبائی دارلحکومت ، چوری ڈکیتی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا

صوبائی دارلحکومت ، چوری ڈکیتی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری کو گولی ...

 لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)صوبائی دارالحکومت میں چوروں اور ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -مزاحمت کر نے پر شہر ی کو گو لی ما ر کرزخمی کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق سول لا ئن کے علاقہ ڈ یوس رو ڈ پرشہر ی را نا الیا س سے ڈا کو ہزاروں رو پے کی نقد ی چھین کر فرار ہو گئے، مزا حمت کر نے پر را نا الیا س کو فا ئر نگ کر کے زخمی کردیا جسے طبی امدادکے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کردیا گیا جہا ں حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے ۔ رائیو نڈ کے علا قہ میں وسیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔نواب ٹاؤن میں سہیل کے گھر سے 4 ڈاکو ؤ ں نے فیملی کو یر غما ل بنا کر 5لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور دیگر اشیا ء لیکر فر ار ہو گئے۔باغبانپو رہ میں اعجا ز رفیق سے2لاکھ کی نقد ی ، نو اب ٹاؤن میں سلیما ن سے1 لاکھ 50ہز ا ر کی نقد ی ،اسلام پو رہ میں عا صم سے 1 لاکھ،منا واں میں حسن سے 90ہزار،گلشن اقبا ل میں عا بدسے 50ہزار،وحد ت کا لو نی میں نعیم سے40 ہزار اورنشتر کا لو نی میں مقصو د سے 40ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی۔علاوہ ازیں ما ڈل ٹاؤن میں ثا قب،وحد ت کا لو نی میں حسنین کی گاڑیاں اور شفیق آ با د میں با بر،شا لیما ر میں مشتا ق،لٹن روڈمیں ریا ض، نو اں کو ٹ میں مقصود،ٹبی سٹی میں فیصل ،با ٹاپو ر میں مد ثر،ما ڈل ٹا ؤ ن میں اشفا ق،رائیو نڈمیں بشیر اورڈیفنس سی میں اسد کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی