شادمان، چورنے 3 دکانوں کا صفایا کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

شادمان، چورنے 3 دکانوں کا صفایا کردیا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

لاہور(وقائع نگار) شادمان مارکیٹ میں چورنے 3 دکانوں کا صفایا کردیا، چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق شادمان مارکیٹ میں چور 3 دکانوں سے 2 لاکھ 15 ہزار کا سامان اور نقدی لے کر رفو چکر ہوگیا۔منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے بڑی آسانی سے دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کی۔ چور اس بات سے بے پروا تھا کہ اْس کی چوری کی کوئی ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔ بننے والی فوٹیج میں ملزم کے چہرے کو باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ دکانوں کا صفایا کرنے والے چور نے تمام درازوں کی تلاشی لی اور جو کچھ ہاتھ لگا لے کر چلتا بنا۔ سی سی ٹی وی فوٹیچ کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

مزید : علاقائی