پنجاب پولیس 70ہزار اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرسکی ، ملزم آزادنہ گھوم رہے ہیں

پنجاب پولیس 70ہزار اشتہاریوں کو گرفتار نہ کرسکی ، ملزم آزادنہ گھوم رہے ہیں

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)پنجا ب پو لیس 70ہزا ر کے قریب اشتہا ر یوں کوکافی عرصہ سے گرفتا ر نہ کر سکی جو آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں، 202 کے سروں کی قیمت بھی مقرر کر دی گئی ہے، مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے لانے کی ذمہ دار پولیس بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق پنجاب کے شہری اشتہاریوں کے رحم و کرم پرہیں، صوبہ میں دوچار یا دس، بیس نہیں بلکہ 70 ہزار کے قریب اشتہاری آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں اور انہیں پکڑنے والے معلوم نہیں کہاں سو رہے ہیں۔رواں سال 31 اکتوبر تک صوبے میں اشتہاریوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار سے زیادہ تھی، پولیس نے 1 لاکھ 2 ہزار 889 اشتہا ریوں کو گرفتار کر لیا۔لاہور ریجن میں اے کیٹگری کے عدم گرفتار اشتہاریوں کی تعداد 641 ہے۔ گوجرانوالہ ریجن اشتہاریوں کی عدم گرفتاری میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اے کیٹگری کے اشتہاریوں کی تعداد 3143 تک جا پہنچی ہے۔ شیخوپورہ ریجن میں 975 اور فیصل آباد ریجن میں 1400 اشتہاری دندناتے پھر رہے ہیں۔ستر ہزار کے قریب اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر آئی جی پنجاب پولیس پر برہم ہیں تاہم تاحال وہ اپنے جوانوں سے ان اشتہاریوں کو گرفتار نہیں کرا سکے۔

مزید : علاقائی