پاکستانی فوج اور قوم بھارت کے شیطانی منصوبوں کو خاک میں ملا دے گی،رمضان میو

پاکستانی فوج اور قوم بھارت کے شیطانی منصوبوں کو خاک میں ملا دے گی،رمضان میو

لاہور(کامرس رپورٹر)صدر ہیلپ پور ویمن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن پاکستان محمد رمضان میو نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور قوم بھارت کے شیطانی منصوبوں کو خاک میں ملا دے گی۔ اگر بھارتی فوجیوں نے پاک سرزمین پرقدم بھی رکھا تواُن کا عبرتناک انجام ہوگا۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اچھرہ میں ورکرکنونشن اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے گزشتہ روز کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے پاکستانی فوجی جوانوں کے لئے دعامغفرت بھی کی ۔ محمد رمضان میو نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، بھارت کی چیرہ دستیوں اور بربریت کے باعث آج پوری وادی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج رہی ہے۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہم ہر محاذ پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔صدر ہیلپ پور ویمن اینڈ چائلڈ آرگنائزیشن کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ ہے، ہم لائن آف کنٹرول پر بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

بھارت نے اُس حملے کا انجام بھی دیکھ لیا ہے۔ اگر آئندہ بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو آنکھ ہی نکال لیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4