سی پیک منصوبہ کی مخالفت کرنا مناسب نہیں،عامر چشتی

سی پیک منصوبہ کی مخالفت کرنا مناسب نہیں،عامر چشتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ اس لئے سی پیک منصوبے کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے۔ یہ مخالفت ترقی کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کی معیشت کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔