صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں وفدکی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات
لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں ایک وفد نے رانا حسن اختر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں پرائیویٹ سکولز کے مسائل سے آگاہ کیا۔وفد میں تنظیم کے رہنما چودھری واحد احمد، ملک خالد ،جاوید انجم ،عبدالکریم اور منیب ملک بھی شامل تھے۔