پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ؤں کی ندیم افضل چن کو مبارکباد

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ؤں کی ندیم افضل چن کو مبارکباد

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے قمر الزمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کا صدر، ندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری اور مصطفٰی نواز کھوکھر کو انفارمیشن سیکرٹری بننے پر مبارک باد دی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احسن اقدام اُٹھایا ہے نئے عہدیداران اپنی ذہانت کو بروئے کار لائیں گے اور بہتر کارکردگی دکھائیں گے جس سے پیپلز پارٹی پنجاب میں مزید مضبوط ہو گی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما اور کارکنان نئے عہدیداران کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اور اپنے تمام تر تجربات اور تعاون کی یقین دہانی دلاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4