عرس حضرت علی ہجویری ،المصطفیٰ ویلفیئر ایک لاکھ زائرین کیلئے لنگر کا اہتمام کرے گی

عرس حضرت علی ہجویری ،المصطفیٰ ویلفیئر ایک لاکھ زائرین کیلئے لنگر کا اہتمام ...

لاہور(پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان حسب روایت حضرت داتا گنج بخشؒ کے 973ویں عرس مبارک کے موقع پر ایک لاکھ سے زائد زائرین کیلئے وی آئی پی مصطفائی لنگر کا اہتمام کرے گی ۔مصطفائی لنگر کا افتتاح لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط کریں گے۔جب کہ لاہور چیمبر کے نائب صدر محمد ناصر حمید خان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔مصطفائی لنگر کے منتظم اعلیٰ اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پنجاب کے چیئرمین شیخ محمد طاہر انجم نے بتایا کہ المصطفیٰ ہر سال باوقار لنگر کا انتظام کرتی ہے۔

کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے مرکز تجلیات پر اندورن اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4