پاکستان کو فوری طور پر ایک منجھے ہوئے وزیر خارجہ کی ضرورت ہے،حافظ زبیر

پاکستان کو فوری طور پر ایک منجھے ہوئے وزیر خارجہ کی ضرورت ہے،حافظ زبیر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت فوری طور پر ایک منجھے ہوئے وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو پاکستان کے خلاف ہونے والی بھارتی دراندزای کو اقوام متحدہ بالخصوص عالمی فورم پر اٹھا سکے پاکستان کے پاس کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے جس کا فائدہ بھارت کو ہورہا ہے پاکستانی حکمران مودی کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جتنی توجہ وہ اپنی کرپشن کے ثبوتوں کو مٹانے کی طرف دے رہے ہیں اس میں سے اگر تھوڑی سی توجہ بھی بھارت کا منہ بند کرنے کی طرف دی جاتی تو آج بھارت کو روز بارڈر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جرات نہ ہوتی حکمران مودی کی محبت میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہا نہیں اپنے فوجیوں کی شہادتیں بھی نظر نہیں آ رہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4