بلاول کے چار مطالبا ت نہ مانے گئے تو سٹرکو ں پر تحریک چلائیں ، فیصل میر

بلاول کے چار مطالبا ت نہ مانے گئے تو سٹرکو ں پر تحریک چلائیں ، فیصل میر

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ ابھی بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات کو مان لے اور فوری طور پر ان چار مطالبات کو ماننے کا ٹی وی پر آکر اعلان کرے اس میں ہی حکومت کی بہتری ہے وگرنہ ہم چئیرمین کی قیادت میں جو تحریک چلائیں گے اس میں کوئی یوٹرن نہیں ہو گا اور نہ ہی اس تحریک کے نتیجے میں حکومت کو سکھ کا سانس ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو احتجاجی تحریک شروع کرے گی وہ پی ٹی آئی کے نیازی جیسی نہیں ہو گی بلکہ ایسی احتجاجی تحریک ہو گی جو حکمران صدیوں تک یاد رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4