ہم نصابی سرگرمیاں پر توجہ دے کر صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے،محمد ثقلین

ہم نصابی سرگرمیاں پر توجہ دے کر صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے،محمد ثقلین

لاہور(پ ر) ہم نصابی سرگرمیوں پر توجہ دے کر صحت مند معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے تندرست و توانائی جسم ہی دانشمند ذہن کا عکاس ہوتا ہے،جو کہ کھیلوں کی بھرپور سرگرمیوں کا مرہون منت ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ادبستان صوفیہ کے 70ویں سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے اولمپیئن محمد محمد ثقلین سابقہ کپتان پاکستان قومی ہاکی ٹیم نے کیا۔لیکول اور ادبستان صوفیہ کے ہیڈ کوآرڈینیٹر عبدالکریم طاہر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے معاشرہ کا کارآمد فرد بنانے کے لئے ان کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جانا ضروری ہے۔ہمارے نوجوان کو اغیار نے ایک سازش کے تحت الیکٹرانک آلات کی بے راہ روی میں مبتلا کر دیا ہے جس کا واحد تدارک کھیلوں کی سرگرمی کا انعقاد ہے۔اس تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ادبستان صوفیہ مسز رضوانہ مظہر،وائس پرنسپل مس زریں راحت اور ہیڈ ماسٹرحمید الرحمان نے oeکے طور پر کہا کہ بچوں میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان بچوں کی شخصیت کو نکھارنے کا سبب بنتا ہے۔

محمد ثقلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ طباء اور نوجوان نسل کو دہشت گردی اور نشہ کی لعنت سے بچانے اور صحت مند معاشرہ کے فروغ وقیام کے لئے وسیع پیمانے پر کھیلوں کے انعقادکی ضرورت بڑھ چکی ہے۔انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ جس گراؤنڈ میں ،میں ے ہاکی پکڑنی سیکھی تھی آج اسی ادارے میں بطور مہمان خصوصی آیاہوں۔21ویںeo میں پاکستانی طلباء کو دورِ حاضر کے چیلنجوں کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4