اورنج لائن کا کام بند ہونے سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ،ذکر اللہ مجاہد

اورنج لائن کا کام بند ہونے سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ،ذکر اللہ ...

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین ٹریک کا کام بند ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ٹریک کا کام سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل کے ساتھ ساتھ غریبوں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ٹریک کی وجہ سے اُڑتی مٹی فضا میں آلودگی کا باعث بن رہی ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کر رہا ہے گردو غبار کی وجہ سے لوگ ان گنت بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں ۔شہر کے مختلف علاقے اچھرہ ، سمن آباد ، ملتان روڈ، جین مندر ، ریلوے اسٹیشن ود یگر علاقوں کے شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

اورپانی کی حالت کسی صورت قابل برداشت نہیں لیکن متعلقہ علاقوں کی انتظامیاں بے حس ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور نے اس اہم مسئلہ کے حوالے سے رائے عامہ کو اپنا ہمنوا بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں اورنج لائن ٹرین ٹریک پر احتجاجی بینرز آویزاں کرے گی اور دوسرے مرحلے میں اورنج لائن ٹرین ٹریک کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اگر حکومت نے پھر بھی ان مسائل کی طرف کان نہ دھرا تو لاہور کی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔ ذکر اللہ مجاہد نے خادم اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین کے روٹ کی سٹرکیں

مزید : میٹروپولیٹن 4