رائیونڈ میں تجاوزات ختم نہ ہوسکیں ، عملہ دیہاڑیاں لگا کر خاموش

رائیونڈ میں تجاوزات ختم نہ ہوسکیں ، عملہ دیہاڑیاں لگا کر خاموش

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائے ونڈ تجاوزات ختم نہ ہونے کے اصل حقائق سامنے آگئے شہرمیں تجاوزات کے ناسور کو ختم کرنے میں اقبال ٹاؤن عملہ مخلص نہیں اپنی دہاڑیاں لگانے میں مصروف ،اپنی ہی نگرانی عارضی سٹال لگوا کر ماہانہ لاکھوں روپے وصول ،انفورسمینٹ انسپکٹر چیف افیسر طیب مقصود نے اپنے موقف میں کہاکہ میرے علم میں نہیں یہ ٹی او آر کی ذمہ داری ہے،تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ مین بازار میں انجمن تاجران کے عہدیداران اور صدر یوسی چیئرمین میاں مبشر حسین نے ایک ہنگامی اجلاس میں تجاوزات کے فی الفور خاتمے کی قرارداد پاس کی جس پر شہر بھر میں اپریشن کیا گیا جبکہ ہر مرتبہ عملہ کے واپس جاتے ہی ہٹائے جانے والی تجاوزات پھر بحال کردی جاتی ہیں۔ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی بجائے اپنی دہاڑیوں کے لیے خود ہی تجاوزات کروا رہے ہیں اہل علاقہ نے ڈی سی او لاہور اور اعلیٰ حکام سے فوری تجاوزات کے خاتمہ اور انکوائری کا مطالبہ کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4